16 عظیم پاکستانیوں کےگنیز بک ورلڈ ریکارڈ
پاکستان ایک غریب ملک ہے جہاں کے عوام کے پاس وسائل نہیں ہیں لیکن یہ بے سروسامانی اپنے اندر کتنی قوت رکھتی ہے یہ بات اس پوسٹ میں شامل کئے جانے والے ان ١۵ عظیم پاکستانیوں نے دنیا کو سمجھائی اور اپنی یکجہتی اور لگن کی قوت سے ایسے ریکارڈ بنائے جنہیں دیکھ کر دنیا انہیں سلام کرتی ہے۔
١۔ دنیا کی سب سے بڑی رضاکار ایمبولینس سروس :
۔ """"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
عبدالستار ایدھی صاحب کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ ہمارے عہد کے بہترین انسان تھے ،ایدھی صاحب کی بنائی ہوئی ایدھی ایمبولینس سروس کے پاس دنیا کی سب سے بڑی رضاکرانہ ایمبولینس سروس کا گنیز بک میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔
٢. کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل :
۔ """""""""""""""""""""""""""""""
عرفہ کریم رندھاواپرائڈ آف پاکستان نے 9 سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل بننے کا ریکارڈ قائم کیا اور ساری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کیا ۔
یہ اعزاز ان کے پاس 2008 تک رہا ، معصوم اور دنیا کی ذہین ترین عرفہ کریم 2012میں دل کے عارضے میں مبتلا ہوئیں اور جانبر نہ ہو سکیں۔
٣. اے لیول کا ورلڈ ریکارڈ :
۔ """"""""""""""""""""
علی معین نوازش نے دنیا کو اس وقت حیرت زدہ کر دیا جب اس نے اے لیول کے امتحانات میں 22اے، 1 بی اور 1سی مارکس حاصل کیے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
۴. شطرنچ پر مہرے کھڑے کرنے کا ریکارڈ :
۔ """"""""""""""""""""""""""""""""""
مہر گل شطرنچ کی اچھی کھلاڑی ہیں لیکن شطرنچ کھیلنے کے ساتھ 2012 میں صرف 12 سال کی عمر میں 45.48 سیکنڈ میں شطرنچ کے مہروں کو ارینج کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کیا اور پاکستان کی پہچان بنیں
۵. بال گلیڈر کا سب سے بڑا آپریشن :
۔ """""""""""""""""""""""""""
ڈاکڑ نعیم تاج نے ایک ستر سالہ آدمی کے مثانے سے 25.5 سینٹی میٹر لمبا بال گلیڈر صرف ایک سینٹی میٹر کا آپریشن کر کے نکالا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک بھارتی ڈاکٹر جس کے پاس 24 سینٹی میٹر کا ریکارڈ تھا کے ریکارڈ کو توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور پاکستان کی پہچان بنے۔
٦. دنیا کا سب سے بڑا بسکٹ :
۔ """""""""""""""""""""
پیک فرینس کمپنی نے پاکستان کی 70 ویں سال گرہ پر تقریبا 150000 بسکٹوں کا ایک بسکٹ بنا کر گنیز بک کا ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا یہ بسکٹ بعد میں بچوں میں تقسیم کر دیا گیا۔
۷. ویڈیو گیم ریکارڈ :
۔ """""""""""""
سومیل حسن سید نے ویڈیو گمیز کے مقابلوں میں بحثیت کم عمر ترین پلیئر کے 1 ملین ڈالر جیت کر گنیز بک کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا وہ آن لائن گیمینگ کے بیشمار مقابلوں میں اپنی ٹیم ایول جنیسس کو فتح سے ہمکنار کروا چکے ہیں۔
٨. کم عمر ترین نوبل ایوارڈ ونر :
۔ """""""""""""""""""""""
ملالہ یوسف زئی پاکستان میں اگرچہ متنازعہ ہیں لیکن کم عمری میں نوبل ایوارڈ حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا اور پاکستان کی پہنچان بنیں۔
٩. دنیا کا تیز ترین باوٗلر :
۔ """""""""""""""""
شعیب اختر نے کیپ ٹاون ساوتھ افریقہ میں میچ کے دوران 161.3 کلومیٹر کی رفتار سے بال پھینکی اور دنیا کے تیز ترین گیند کروانے والے باولرز کی لسٹ میں سر فہرست آگیا اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو نیا ریکارڈ لکھنے پر مجبور کر دیا
١٠. کم عمر ترین سول جج :
۔ """""""""""""""""""
محمد الیاس صاحب نے 1952ء میں صرف بیس سال اور نو مہینے کی عمر میں سول جج کا امتحان پاس کیا اور دنیا کے کم عمر ترین سول جج بن کرگنیز بک اف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
١١. کم عمر ترین انٹرنیشنل کرکٹر :
۔ """"""""""""""""""""""""
حسن رضا نے صرف 14 سال 11 ماہ کی عمر میں پاکستان کی طرف سے زمبابوے کے خلاف 1996 میں میچ کھیل کر دنیا کے کم عمر ترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا
١٢. کان سے سب سے زیادہ وزن اٹھانے کا ریکارڈ :
۔ """"""""""""""""""""""""""""""""""""""""
ظفر گل نے کان کیساتھ 65 کلوگرام وزن کو اٹھا کر کان کے ساتھ وزن اٹھانے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور پاکستان کی پہچان بنے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ مٰن اپنا نام شامل کیا۔
١٣. سکوائش کے بے تاج بادشاہ :
۔ """"""""""""""""""""""
جہانگیر خان نے سکوائش کے 8 ورلڈ مقابلے مسلسل جیت کر اور 555 سکوائش کے مقابلون میں مسلسل جیت کر پاکستان کا نام سکوائش کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے روشن کر دیا اور ایک شائد کبھی نہ ٹوٹنے والا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
١۴. قوالی کے سب سے زیادہ البم بنانے کا ریکارڈ :
۔ """""""""""""""""""""""""""""""""""""""
استاد نصرت فتح علی خان پچھلی صدی کے تان سین تھے انہوں نے اپنی موسیقی میں قوالی کو نئی جدت سے ہمکنار کیا اور اپنی لگن محنت اور کام سے محبت کرتے ہوئے اتنے 125 قوالی البم بنائے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے، خان صاحب کو آج بھی دنیا مٰیں قوالی کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔
١۵. چھوٹے سائز کا قرآن :
۔ """""""""""""""""
ڈاکٹر سیعد کرمانی نے 1982ء میں مصر میں دنیا کا سب سے چھوٹا قرآن پاک پلبش کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
١٦۔ اسد حنیف :
۔ """""""
پاکستان مارشل آرٹ اکیڈمی کراچی میں 11 فروری 2018ء کو پاکستان کے اسد حنیف نے اپنے انگوٹھوں پر ایک منٹ میں 43 پش اپس لگا کر یہ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور ساری دُنیا میں پاکستان کی پہچان بنے
Comments
Post a Comment