خواب کی تعبیر



رات کے وقت ایک چور گھر میں داخل ہوا ۔ کمرے کا دروازہ کھولا تو بستر پر ایک بوڑھی عورت سو رہی تھی ۔
کھٹ پٹ سے اس کی آنکھ کھل گئی ۔ چور نے گھبرا کر اس کی طرف دیکھا تو وہ لیٹے لیٹے بولی " بیٹا تم شکل سے کسی اچھے گھرانے کے لگتے ہو،
یقینا حالات سے مجبور ہو کر اس راستے پر لگ گئے ہو ۔ چلو کوئی بات نہیں ۔ الماری کے تیسرے خانے میں ایک تجوری ہے اس میں سارا مال ہے تم خاموشی سے وہ لے جانا ۔
مگر پہلے میرے پاس آکر بیٹھو ، میں نے ابھی ابھی ایک خواب دیکھا ہے وہ سن کر ذرا مجھے اس کی تعبیر تو بتا دو "
چور اس بوڑھی عورت کی رحمدلی اور شفقت سے بڑا متاثر ہوا اور خاموشی سے اس کے پاس جا کر بیٹھ گیا ۔
بڑھیا نے اپنا خواب سنانا شروع کیا " بیٹا میں نے دیکھا کہ میں ایک صحرا میں گم ہوگئی ہوں ۔ ایسے میں ایک چیل میرے پاس آئی اور اس نے 3 دفعہ زور زور سے بولا ماجد ۔ ۔ ماجد ۔ ۔ ماجد !!! بس پھر خواب ختم ہوگیا اور میری آنکھ کھل گئی ۔ ذرا بتاؤ تو اس کی کیا تعبیر ہوئی ؟ "
چور سوچ میں پڑ گیا ۔ اتنے میں برابر والے کمرے سے بڑھیا کا نوجوان بیٹا ماجد اپنا نام زور زور سے سن کر اٹھ گیا اور اندر آکر چور کی خوب ٹھکائی لگائی ۔
بڑھیا بولی " بس کرو اب یہ اپنے کیے کی سزا بھگت چکا "
چور بولا " نہیں نہیں مجھے اور مارو تاکہ مجھے آئندہ یاد رہے کہ میں چور ہوں خوابوں کی تعبیر بتانے والا نہیں 🤣🤣🤣




Comments

Popular posts from this blog

Gorakh Hill Station

GURLA MANDHATA.

The history of ancient rome colosseum - italy The history of ancient rome colosseum - italy