کیا آپ نے بهی ایسا روزہ رکها هے؟


کچھ نوجوانوں نے دیکها
ایک بوڑھا شخص چپکے سے کچھ کهانے میں مشغول هے.
اس کے نزدیک جاکر پوچھا
چچا جان کیا آپ نے روزہ نہیں رکها؟؟
.
بوڑھے نے جواب دیا:
"کیوں نہیں میں نے روزہ رکھا هوا هے صرف پانی پیتا هوں اور کھانا کھاتا هوں."
نوجوان هنس پڑے اور بولے:
کیا ایسا بهی هو سکتا هے؟!
.
بوڑھے نے کہا:
ہاں میں جهوٹ نہیں بولتا
کسی پر بری نگاہ نہیں ڈالتا
کسی کو گالی نہیں دیتا
کسی کا دل نہیں دکھاتا
کسی سے حسد نہیں کرتا
مالِ حرام نہیں کهاتا
اور
اپنی ذمہ داریاں اور فرائض دیانتداری سے انجام دیتا هوں
لیکن
چونکہ مجھے شدید بیماری لاحق هے
اس لئے میں اپنے معدے کو روزے دار نہیں بنا سکتا.
.
پھر اس بوڑھے آدمی نے ان نوجوانوں سے پوچھا :
کیا آپ بھی روزہ دار ہیں؟؟
.
أن میں سے ایک نوجوان نے
سر جھکائے هوئے آہستگی سے جواب دیا:
نہیں !!!
ھم صرف کھانا نہیں کھاتے۔۔!!

منقول!

Comments

Popular posts from this blog

Sorath Rai Diyach

Gorakh Hill Station

The history of ancient rome colosseum - italy The history of ancient rome colosseum - italy